Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے...

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

جمعے کی رات کو جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ وہ 90 روز میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔‘

عدالت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

16 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ’الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ انتخابات 90 روز سے زائد تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ بطور خودمختار آئینی ادارہ ہونے کی حیثیت سے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کرانے اور الیکشن کے انتظامات کرانے کا پابند ہے۔‘

فیصلے کے متن کے مطابق ’آئین کا آرٹیکل 220 وفاقی اور صوبائی اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند کرتا ہے۔‘

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’عدلیہ سے انصاف کی امید تھی عدلیہ نے آئین کی سربلندی قائم رکھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہیے۔ الیکشن کمیشن فوری الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔‘