Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

سیالکوٹ بس سٹینڈ میں مشکوک بیگ، نوجوان لڑکی کے کٹے اعضا برآمد

سیالکوٹ کے جنرل بس سٹینڈ میں ایک مشکوک بیگ سے کٹے ہوئے انسانی جسم کے اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔ جمعے کی سہ پہر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ لاری ...

سیالکوٹ کے جنرل بس سٹینڈ میں ایک مشکوک بیگ سے کٹے ہوئے انسانی جسم کے اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔

جمعے کی سہ پہر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ

لاری اڈا جنرل بس سٹینڈ پر گتے کا بوری بند لاوارث ڈبہ پڑا ہوا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بوری بند گتے کا لاوارث ڈبہ قبضہ میں لیا اور تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس کے اندر انسانی جسم کے دونوں بازو اور دونوں ٹانگیں کاٹ کر رکھی گئی ہیں۔

دیکھنے پر ایسا لگتا تھا کہ کسی خاتون کے دونوں بازوں اور دونوں ٹانگیں مبینہ طور پر کسی تیز دھار آلے کہ ساتھ کاٹی گئی ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے انسانی جسم کے ٹکڑے پنجاب فرانزک لیب بھجوائے۔

ابتدائی ڈی این اے رپورٹ کے مطابق یہ 25 سے 30 برس کی لڑکی کے اعضا ہیں۔