راولپنڈی میں مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے خوفزدہ معصوم بچہ مدرسے سے بھاگ گیا جس کو گھر آنے پر باپ نے تشدد سے ہلاک کر دیا ہے۔ تھانہ وارث خان ...
راولپنڈی میں مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے خوفزدہ معصوم بچہ مدرسے سے بھاگ گیا جس کو گھر آنے پر باپ نے تشدد سے ہلاک کر دیا ہے۔
تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں والد کے تشدد سے بچے کے مرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پے۔
مقتول بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق نو سالہ درویش کی لاش کا پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو میں مکمل کرنے کے بعد لاش رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی۔
تھانہ وارث خان پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات درج کی ہیں۔
مقتول بچے کی والدہ زینت نے پولیس کے بتایا کہ مدرسے سے بھاگ کر گھر آنے پر خاوند بشیر خان نے بچے پر دو دن قبل ڈنڈے سے تشدد کیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تشدد کے باعث نو سالہ بیٹے درویش کی طبعیت خراب ہوئی جو ٹھیک نہ ہوا۔
ماں نے بتایا کہ بچے کی طبعیت زیادہ خراب ہونے پر سنیچر کی دوپہر سپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
کوئی تبصرے نہیں