Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

صدر علوی نے الیکشن کی تاریخ دے دی، الیکشن کمیشن اور حکومت کا ردعمل

پاکستان کے صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر نے یہ اعلان الیکشن ایکٹ 2017...

پاکستان کے صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔


صدر نے یہ اعلان الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت کیا ہے جو صدر کو یہ اختیار دیتا ہے کہ صدر الیکشن کمیشن سے کہے کہ وہ انتخابات کے انعقاد کا انتظام کرے۔

ادھر حکومت نے کہا ہے کہ صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، ان کا کردارعلامتی اور ایک ڈاکخانے کا ہے.

قبل ازیں صدر مملکت نے ایک خط کے ذریعے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اس کے جواب میں دو خطوط لکھے جس میں انھوں نے صدر پر واضح کیا کہ چونکہ انتخابات صوبائی اسمبلیوں کے ہیں اس لیے صدر کے پاس ان کی تاریخ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اس لیے وہ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

صدر نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ’چونکہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں، لہٰذا، سیکشن 57 ایک کے تحت صدر اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔‘

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا کام آئین، قانون اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے. الیکشن کمیشن کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے رہا۔

کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کو مکمل غیر جانب دارانہ، بلا خوف و خطر اور آزادانہ طور پر انجا م دیتا ہے۔ الیکشن کمیشن غیر جانب داری اور شفافیت کے ساتھ صرف وہی امور سرانجام دیتا ہے جو آئین نے تفویض کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’الیکشن کمیشن اپنے اجلاس میں فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گا اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔‘