Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

” سنی سنائی باتوں پر کیسے حکم جاری کر سکتے ہیں “ سپریم کورٹ نے عمران خان کو جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے ...

اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں اپیلیں خارج کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت کی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سنی سنائی باتوں پر کیسے تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں، اس وقت کے وزیراعظم چاہتے تو خود تحقیقات کروا سکتے تھے ، عدلیہ حکومتی امور میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے ، حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کروں گا، حکومت کو بھی اپنے اختیارات میں مداخلت کی اجازت نہیں دوں گا ۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اختیارات استعمال کرتے ہوئے دنیا سے تعلقات ختم بھی کر سکتے ہیں ،حکومت چاہے تو دنیا بھر کے سائفر پبلک کر سکتی ہے ، کوئی دوسرا سائفر پبلک کرے گا تو سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہو گی ، جس کا کام ہے اسے کو کرنے دیا جائے ۔