وزیراعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 24 سے زائد پاکستانیوں کی ہلاکت کو اندوہناک قرار دیا ہے۔ اٹلی میں پاکستانی سفا...
اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق حادثے میں 26 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق گجرات سے ہے۔
اتوار کو اٹلی کے جنوبی علاقے کالاباریا کے ساحلی شہر کروٹون کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اطالوی میڈیا نے بتایا تھا کہ حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش میں سمندر کی طوفانی لہریں کے باعث رکاوٹ اور دشواری کا سامنا رہا تھا۔
ایک امدادی کارکن نے اطالوی میڈیا تھا کو بتایا کہ مرنے والوں میں چند ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔
امدادی کارکن نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی میں بہت زیادہ افراد سوار تھے جو سمندر میں طغیانی کے باعث اُلٹ گئی۔
کوئی تبصرے نہیں