Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

ننکانہ صاحب میں توہین قرآن کا مبینہ واقعہ، ملزم کو جلا دیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم نے تھانے میں زیرِ حراست ملزم کو قتل کر کے لاش جلا دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ ...

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم نے تھانے میں زیرِ حراست ملزم کو قتل کر کے لاش جلا دی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ واربرٹن کی حدود میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا جس کے ملزم کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ننکانہ صاحب محلہ سندرانہ ٹاؤن کے رہائشی وارث کو پولیس نے تھانے منتقل کیا تھا جس پر مشتمل مظاہرین نے تھانہ واربرٹن پر دھاوا بولا۔

شیئر کی گئی ویڈیوز کے مطابق مشتعل مظاہرین دروازہ بند ہونے پر سیڑھیاں لگا کر تھانے کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔

پولیس اہلکار مشتعل ہجوم کو روکنے میں ناکام ہو گئے۔

مظاہرین نے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑایا اور
مبینہ ملزم تشدد سے ہلاک ہو گیا۔

ہزاروں افراد واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ملزم کی لاش کو آگ لگا کر جلا دیا۔

ننکانہ صاحب کی پولیس حالات کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی