Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ با...

 لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

بدھ کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا جبکہ جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 13 سے 15 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔