Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

گھی ٹیڑھی انگلیوں سے نکالیں گے، جے یو آئی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو غیرمعمولی ریلیف دیے جانے پر جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ کے سامنے ...

پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو غیرمعمولی ریلیف دیے جانے پر جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو اسلام أباد میں ایک پریس کانفرنس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ’سپریم کورٹ کے سامنے بہت بڑا دھرنا دیا جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر آرام سے گھی ڈبے سے نہیں نکلے گا تو پھر ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے، میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو ڈنڈا بھی اٹھائیں گے مُکا بھی لہرائیں گے۔