Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

فوج متحد، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ترجمان افواجِ پاکستان

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا نہ کسی نے حکم عدولی کی۔‘ جمعے کی رات جیو ٹی وی پر شاہ زیب خانزادہ سے ...

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا نہ کسی نے حکم عدولی کی۔‘

جمعے کی رات جیو ٹی وی پر شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈے کے باوجود فوج متحد ہے اور رہے گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت دل و جان سے جمہوریت پر یقین کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔‘

پاکستان میں ایمرجنسی کی بازگشت، نفاذ کس صورت میں ہوتا ہے؟
’اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کے باوجود فوج متحد ہے۔ پاک فوج کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔‘

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ملک میں مارشل لا کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘

واضح رہے کہ بدھ کو آئی ایس پی آر نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد توڑپھوڑ اور پرتشدد مظاہروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’چیئرمین تحریک انصاف کو نیب کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ سے سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ’9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا۔‘

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس گرفتاری کے فوراً بعد ایک منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔‘

’ایک طرف تو یہ شرپسند عناصر عوامی جذبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کے لیے بھرپور طور پر ابھارتے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دُھول ڈالتے ہوئے ملک کے لیے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے گروہ نے کر دکھایا ہے۔‘