Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ 50 ارب کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دو ہفتے کی ضمانت منظور کر لی ہے. جمعے کو اسلام آ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ 50 ارب کرپشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دو ہفتے کی ضمانت منظور کر لی ہے.

جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید نو مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد درج کیے گئے کسی بھی مقدمے میں عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان کسی محفوظ مقام تک نہیں پہنچ جاتے کارکنان اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

جمعے کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تنظیمیں آج شام اپنے اپنے علاقوں میں شہدا کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کریں گی.