Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پاکستان 37 برس بعد جونیئر سکواش چیمپیئن، حمزہ خان فائنل میں کامیاب

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو شکست...

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دے دی ہے۔

اتوار کو جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو تین ۔ ایک سے شکست دی۔


37برس بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوا۔

حمزہ خان سے قبل 1986 میں جان شیر خان جونیئر سکواش چیمپئن بنے تھے۔

حمزہ خان نے کوارٹر فائنلز میں ملائیشیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔

حمزہ خان اس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔