Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

غیرملکی سیاحوں کے بوسے، پشاور میں چرسی تکہ کے مالک گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مشہور تکہ فروشی (چرسی) کے مالک نثار چرسی کو گرفتار کیا ہے۔ پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی آپر...

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مشہور تکہ فروشی (چرسی) کے مالک نثار چرسی کو گرفتار کیا ہے۔

پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور کے مشہور تکہ فروشی (چرسی)کے مالک کی سوشل میڈیا پر ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز اور عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے۔


پشاور کے تھانہ شاہ قبول کی پولیس نے فوری کاروائی کر کے مشہور چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو گرفتار کیا۔


سوشل میڈیا ویڈیوز میں نثار خان ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔


پشاور پولیس کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔


ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی سے منسوب یہ بیان پشاور پولیس نے جاری کیا۔