Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

پی آئی اے کے بعد ریلوے میں بھی مالی بحران نے سر اٹھا لیا

(ویب ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بعد پاکستان ریلوے میں بھی مالی بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق تنخواہوں کی عدم ا...

(ویب ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کے بعد پاکستان ریلوے میں بھی مالی بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہور میں گزشتہ روز کے احتجاج کے باعث 5 مسافر ٹرینوں کی کراچی آمد اور روانگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ لاہور سے کراچی آمد میں تاخیر کی وجہ سے آج 28 اکتوبر 2023 کو کراچی سے چلنے والی کچھ ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجکر 15 منٹ کے بجائے رات 10 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، 41 اپ قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجے رات 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے رات 10 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی، 7 اپ تیزگام ایکسپرس شام 5 بجکر 30 منٹ کے بجائے رات 9 بجے روانہ ہوگی اور 145 اپ سکھر ایکسپریس رات 11 بجے کے بجائے رات ایک بجے روانہ ہوگی جبکہ دیگر تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ اوقات میں روانہ ہوں گی۔