Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Pages

بریکنگ نیوز

latest

بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ اسلام آباد:بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو وفاقی حکومت نے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا...

بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو وفاقی حکومت نے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع  کےمطابق   پہلی بار ایک کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات کرنے والے5 بڑے ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر ، وزارت صنعت و پیداوار اور تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹریز کو شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی  بڑے بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کا تعین کرے گی  ۔ آئی ٹی کے پانچ بڑے ایکسپورٹرز کو ایوارڈ کیلئے تجویز کیا جائیگا،  ٹیکسٹائل کے علاوہ8 مختلف شعبوں کے 24 ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ کیلیے نامزد کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق  پہلی بار ایک کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات کرنے والے5 بڑے ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔

5بڑی ویمن ایکسورٹرز اور5بڑے غیرروایتی ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اس کے علاوہ 15 بڑے انکم ٹیکس گزاروں اور 15 دیگر ٹیکس دینے والوں کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔

The post بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ appeared first on Naibaat.