بدھ، 21 اکتوبر 2026ء10 جمادی الاول، 1448 ہجریھ5 کاتک 2083 بکرمی
اپنا پسرور
اپنا پسرور
pasrur.pk
بین الاقوامی
17 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ آج سجے گا، پہلے دن عمان، پاپوا نیو گنی اور بنگلہ دیش ، سکاٹ لینڈ کے میچز ہوں گے

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (343 الفاظ)

دبئی: ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021ء کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے عمان اور پاپوا نیو گنی جب کہ دوسرا میچ رات سات بجے بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا آغاز عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ فائنل میچ14 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ دفاعی چیمپین ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ٹورنامنٹ تین حصوں راؤنڈ ون ، سپر سٹیج 12 اور ناک آؤٹ یعنی سیمی فائنل اور فائنل میچز پر مشتمل ہوگا۔ ۔ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جس میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر سٹیج 12کےلیے کوالیفائی کرسکیں گی۔سپر سٹیج 12 سے ہر گروپ کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔میچز کے دوران جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے جبکہ میچ ٹائی یا منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ کی حق دار ٹھہریں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیمی فائنل اور فائنل دونوں کے لیے ریزو دن رکھا ہے جبکہ انکے علاوہ کسی دوسرے میچ کے لیے یہ سہولت مہیا نہیں ہوگی۔پاکستان کے گروپ میں بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں جبکہ دو ٹیمیں پہلا راؤنڈ کھیلنے کے بعد اس گروپ میں شامل ہونگی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، شیخ زیدسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا جس کیلئے شائقین انتہائی پرجوش ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد2007 سے ہورہا ہے جبکہ 2016 میں آخری ٹی20ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ اب تک پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جس نے دو بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پسرور، پاکستان اور گردونواح کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
25 جولائی 2026•Mian Ashfaq

دیوان بہادر ایس۔ پی۔ سنگھا ایک ایسا رہنما جسے تاریخ نے کم یاد رکھا

دیوان بہادر ستیہ پرکاش سنگھا، معروف بہ نام ایس۔ پی۔ سنگھا، پسرور میں پیدا ہونے والے ماہرِ تعلیم، قانون دان، منتظم اور پارلیمانی رہنما تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کی 1933ء کی سرکاری تاریخ

27 جنوری 2026•Mian Ashfaq

شہریوں کا پسرور میں اندرونِ شہر ون وے ٹریفک نظام نافذ کرنے کا مطالبہ

پسرور شہر کی اندرونی سڑکوں پر روز بروز بڑھتے ہوئے ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ تنگ سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک کی وجہ سے آئے روز لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، جس سے نہ صرف ب...

3 فروری 2025•Mian Ashfaq

پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ابتر حالت، پلاٹ مالکان پریشان

پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ابتر حالت، پلاٹ مالکان پریشان پسرور: گورنمنٹ آف پنجاب کے محکمہ ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ سکیم کے تحت قائم کردہ پسرور 3 مرلہ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی موجودہ حالت...

26 جنوری 2025•Mian Ashfaq

پسرور: دہائیوں پرانی پینے کے پانی کی پائپ لائن ناکارہ، شہری مضر صحت پانی کے باعث بیماریوں کا شکار

پسرور (نمائندہ خصوصی) پسرور میں دہائیوں پہلے نصب کی گئی پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے اور مرمت کے قابل بھی نہیں رہی۔ خراب پائپ لائن کی وجہ سے شہریوں کو...

13 جنوری 2025•Mian Ashfaq

پاکستان کی شاہکار فلم مولا جٹ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔

پاکستانی لالی وڈ کی شاہکار فلم ’’مولا جٹ ‘‘کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کر گئے۔سروربھٹی حرکت قلب بندہونے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔یہ حسین اتفاق ہے کہ ’’مولا جٹ ‘‘فلم کے ہدای...

21 دسمبر 2024•Mian Ashfaq

پسرور: مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ، ملزم کو سزائے موت کا حکم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پسرور، محترمہ صائمہ ریاست صاحبہ نے تھانہ سبزپیر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔...