منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
بین الاقوامی
25 جولائی 2020Mian Ashfaq

قطر میں کورونا مریضوں کی گنتی بہت کم رہ گئی ٰمملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 3,054رہ گئی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (285 الفاظ)

سعودی عرب، امارات ، بحرین اور قطر کورونا کو شکست دینے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں جن کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔ لگتا ہے کہ خلیجی ممالک میں کورونا کے خاتمے کے معاملے میں قطر سب پر بازی لے جائے گا۔ کیونکہ مملکت میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی گنتی 3,054 رہ گئی ہے جبکہ 1لاکھ 5 ہزار 420 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔مملکت میں گزشتہ روز مزید394افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم کسی کورونا مریض کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔قطری وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کوروناکیسز کی مجموعی گنتی1لاکھ8ہزار638ہو گئی ہے ، جن میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ مزید402 افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔ مملکت میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد164 تک جا پہنچی ہے ۔ گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، جن کی رپورٹس ابھی ایک دو روز میں آنا باقی ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے قطر میں کورونا کیسز کی گنتی گھٹ رہی ہے، جو بہت خوش آئند بات ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ قطر سے کورونا کا خاتمہ ہو چکا ہے، تاہم جلد ہی اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔تاہم اس کے لیے تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ اب تک پانچ لاکھ پندرہ ہزارسے زائد افراد کی کورونا سکریننگ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ قطری حکومت نے کرونا وائرس سے بچاوٴ کے لیے تاحکم ثانی گھروں سے باہر نکلنے والے تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔اس کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو جیل اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: