منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
ایجوکیشن
16 جولائی 2021Mian Ashfaq

خوشخبری تحصیل پسرور کے محکمہ صحت سے وابستہ تمام لوگوں کے لیے اہم خبر

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (161 الفاظ)

تحصیل پسرور کے محکمہ صحت سے وابستہ تمام لوگوں کے لیے اہم خبر:
آج مورخہ 15 جولائی2021 کو پرنسپل اسپاٸر کالج پسرور کیمپس ، ڈاکٹر محمد جنید MS تحصیل ہیڈ کواٹر پسرور اور ڈاکٹر میاں ولید انجم جنرل لیپروسکوپک سرجن چیٸر مین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن/گرینڈ ہیلتھ الائنس پسرور کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت تحصیل پسرور کے تمام ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل اور گریڈ 19 سے درجہ چہارم کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بچوں کے لیے فیس میں خصوصی رعاٸیت اور سپیشل سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔
اس MOUکے تحت کسی بھی محکمہ صحت کے ملازم کے بچے کی فیس میں% 60 کی رعایت دی جائے گی اور اس کا اطلاق تحصیل پسرور کے سب بیسک ہیلتھ یونٹ اور رورل ہیلتھ سینٹرز پر بھی ہو گا۔تقریب میں ہیڈ نس سسٹر نسیم اور سٹاف سنجیدہ اور محترم سید مزمل شاہ نے بھی شرکت کی۔
اس خصوصی کاوش پر ہم اسپاٸر کالج کی انتظامیہ کے ممنون ہیں

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: