منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
23 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے ؟ انگلش کرکٹر جیسن روئے نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی شائقین کے حوصلے مزید بڑھ جائیں

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (232 الفاظ)

دبئی:انگلش کرکٹر جیسن روئے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا،ایونٹ میں شامل کوئی بھی بڑی ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

میڈیا سے ووچوئل گفتگو کے دوران جارح مزاج بلے باز جیسن روئے کا موقف تھا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ اس میگا ایونٹ میں حصہ لینے والا ہر کھلاڑی بہت باصلاحیت ہے،ٹیم پاکستان کی ہو، ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا ، انگلینڈ یا پھر کوئی اور ملک ، سب کے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی موجود ہے، اس لئے فیصلہ کرنا دشوار ہے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جائے؟۔

جیسن روئے کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم میں بھی زبردست پرفارمر ہیں اور سب یہ ہی چاہتے ہیں کہ اس بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بھی انگلینڈ ہو، پچاس اوورز کرکٹ کی نسبت ٹی ٹوئنٹی میں کم وقت میں کھلاڑیوں کو پرفارم کرنا پڑتاہے، اس میں بہت جلد فیصلے کرنا ہوتے ہیں اور خاص کر اوپننگ پوزیشن پر کھیلنے والوں کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں۔

جیسن روئے کا موقف تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ اس سے زیادہ مشکل ہے، پہلی بال سے ہی آپ کو ہٹنگ کرنا ہوتی ہے، اگر اولمپکس میں ٹی ٹین فارمیٹ کو شامل کیا جاتا ہے تو اس سے کرکٹ کی مقبولیت اور ممبر ممالک کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: