منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
12 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

وزیرآباد میں سنگدل باپ اپنی 22 سالہ بیٹی جوئے میں ہار گیا، لڑکی بعد میں کس حالت میں ملی ؟ افسوسناک خبر آ گئی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (146 الفاظ)

وزیر آباد: جوئے میں لوگوں کی جائیداد اور مال ہارنے کی مثالیں تو عام ملتی ہیں لیکن وزیر آباد کے نواحی علاقے میں جوئے کی لت میں مبتلا شخص نے جاہلیت کی تمام حدیں پار کر دیں اور اپنی بیٹی کو داﺅ پر لگانے کے بعد جوئے میں ہار گیا ۔

تفصیلات کے مطابق موضع وائیانوالی کا رہائشی طارق محمود جوا کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوا میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر بیٹی کا زبردستی نکاح 50 سالہ ساتھی جواری سے کر دیا۔ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد، امتیاز زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے جب کہ متاثرہ لڑکی کے چہرہ پر زخموں کے واضح نشانات ہیں۔ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: