منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
19 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

نشتر ہسپتال ملتان میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (158 الفاظ)

ملتان : نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس پر زخمیوں کو نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ دورانِ علاج دونوں گروپوں میں دوبارہ جھگڑا ہوگیااور گولیاں چل گئیں۔ واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) ایمرجنسی وارڈ میں پہنچ گئے۔ سٹی پولیس آفیسر بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئے اور آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او ) ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: