منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
13 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس کی منظوری دیدی گئی۔

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (113 الفاظ)

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی۔


سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری کے مطابق وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنےکا حکم بھی دیا ہے۔

جاوید اقبال بخاری کے مطابق پنجاب کے بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تیار کر لیے تھے، گریس مارکس کی پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا اب جلد نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: