منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
25 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

سیکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری کے پیشے بھی سعودیوں کے لیے مختص

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (215 الفاظ)

اردو نیوز کی خبر کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے سیکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری جیسے پیشوں کو بھی سعودی شہریوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر افرادی قوت کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق آئندہ مملکت بھر میں ڈیٹا انٹری، سٹاک کیپرز، مترجم اور سیکریٹری کے پیشے پر صرف سعودی شہری کام کریں گے۔ غیرملکیوں کو ان پیشوں پر کام کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت افرادی قوت نے نیا فیصلہ لیبر مارکیٹ میں سعودی نوجوانوں کی شراکت کا دائرہ بڑھانے اور قومی معیشت میں ان کی کارکردگی موثر بنانے کی قومی پالیسی کے تحت کیا ہے۔
نجی اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ سعودی ٹرانسلیٹرز اور سٹاک کیپرز کو کم از کم 5 ہزار ریال ماہانہ محنتانہ ادا کریں وگرنہ ان پیشوں پر تعینات کیے جانے والے مقامی شہریوں کو سعودائزیشن کی شرح میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سعودائزیشن کا نیا فیصلہ آٹھ مئی 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سے 20 ہزار سے زیادہ سعودی شہریوں کو ملازمتیں ملیں گی۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری طریقہ کار اور فیصلے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: