اہم خبریں
16 اکتوبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
شوگر سکینڈل، انکوائری کی روشنی میں سامنے آنے والے حقائق پر کیا کارروائی کی گئی ؟ شہزاد اکبر نے تفصیلات بتا دیں
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (206 الفاظ)
اسلام آباد: مشیر احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کیلئے ضروری ہے کہ اوپن انکوائریزہوں،شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ میں ہوشرباانکشافات تھے،شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر 5 سال کاآڈٹ کیاگیا،89 شوگر ملز میں سے 67 ملز کا آڈٹ مکمل ہو گیاہے اور ان پر 619 ارب روپے کا ٹیکس عائد کیا گیا لیکن اس میں سے عدالت نے کچھ ختم کر دیا اور اب 588 ارب روپے کے ٹیکس کی ریکوری کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دس کے قریب ملز نے عدالتوں سے حکم امتناع لیا ہواہے ، اس پر وفاقی حکومت کام کر رہی ہے ، ان سٹے لینے والوں میں کچھ شریف لو گ بھی شامل ہیں ۔تمام پریکٹسز پکڑی جاچکی ہیں اور نظام کی درستی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت شوگر ملز سے ٹیکس کی مد میں کی گئی ریکوری دو گنا زیادہ ہے ، کارٹلائزیشن میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ، کارٹلائزیشن پر کارروائی کے نتیجے میں 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ، حال ہی میں اس کی کولیکشن کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتنا ع آیا ہواہے جس پر حکومت کام کر رہی ہے ۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



