منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اسلام آباد
16 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

حکومتی سرپرستی میں اسلام آباد میں قوالی کی محفل

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (176 الفاظ)

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے عشرہ رحمۃ اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈی چوک اسلام آباد میں قوالی کی محفل سجانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ آج بعد نماز عشاء سات بج کر 30منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماع وقوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کابینہ کے ارکان ، ممبران اسمبلی اور اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو بھی دعوت نامے جاری کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ محفل صرف فیملیز کیلئے ہے اس لیے عوام سے التماس ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس میں شرکت فرمائیں۔