منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
12 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

سپریم کورٹ نے دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں کی نوکریوں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (189 الفاظ)

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے بچوں کی نوکریوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیاہے ۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہناہے کہ 2005 کے بعد انتقال کرنے والوں کے بچے ہی ملازمت کے اہل ہوں گے ، سال 2005 سے پہلے انتقال کرنے والوں کے بچوں پر وزیراعظم پیکج نہیں لگ سکتا ۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ باپ کی جگہ بیٹے کو نوکری دینے کا قانون ہی عجیب ہے ، سرکاری دفاتر وراثت میں ملنے والی چیز تو نہیں ، باپ کے بعد بچوں کو نوکریاں دینے سے میرٹ ختم ہو جاتاہے ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیئے کہ شروع میں یہ قانون پولیس و دیگر شہداءکیلئے تھا، چیف جسٹس نے کہا قانون کم آمدن ملازمین کیلئے بنا لیکن بھرتی افسراوں کے بچے ہوتے ہیں ،اے ایس آئی کا بیٹا کہتا ہے ڈائریکٹ ڈی ایس پی بھرتی کرو، باپ کے انتقال کے بعد بیٹا بھر تی ہو جائے ایسا نہیں ہو سکتا ، ۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم پیکج کا اطلاق 2005 سے ہوتا ہے ۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: