منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
22 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

وزیر اعظم کا بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کا حکم

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (339 الفاظ)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جا سکے۔
اس سے قبل وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ مواد کی ترسیل کے نیٹ ورکس (سی ڈی این) خاص طور پر کلاؤڈ فیئر، انٹرنیٹ ٹریفک کے کل شیئر کا 1-2 فیصد حصہ رکھتے ہیں ، انہیں فحش مواد پیش کرنے کی شکایات ہیں۔ دیگر سی ڈی این اپنی پالیسیوں کے مطابق فحش مواد پیش نہیں کرتے۔
وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز/سی ڈی اینز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی این ، خاص طور پر کلاؤڈ فیئر کے ذریعے فحش مواد کو روکا جا سکے۔
پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی استعداد کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ فحش ویب سائٹس کے کچھ عالمی اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کرکے انہیں یو آر ایل اور ڈومین کی سطح پر بلاک کیا جا سکے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے اس منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کر رہا ہے جس کا نفاذ دو ماہ کی مدت میں ممکن ہو سکے گا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن ، چیئرمین نیاٹیل راشد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: