منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
20 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (133 الفاظ)

معروف بین الاقوامی جریدے 'دی اکانومسٹ' نے 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

‎ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ‎مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان میں گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فی صد رہی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی کی شرح 4.3 فی صد ہے اور بھارت کا نمبر سولہواں ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں ہے جہاں مہنگائی کی شرح 51.4 فی صد ہے ۔

مہنگائی کے اعتبار سے ترکی دوسرے نمبر پر ہے جہاں مہنگائی کی شرح 19.6 فی صد ہے، برازیل 10.2 فی صد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

‎ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں مہنگائی کی شرح منفی 0.4 فی صد ہے۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: