منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
18 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان پہلے امتحان میں کامیاب

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (261 الفاظ)

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کے تقریباً تمام ہی اہم بولرز نے اس پریکٹس میچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بولنگ میں نمایاں کارکردگی پیش کی۔

شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف نے دو دو جب کہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمائر 28، کیرون پولارڈ 23 اور کرس گیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 131رنز کا ہدف شاہینوں نے 7وکٹوں کے نقصان پر 15اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا،کپتان بابر اعظم نے 1چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 24 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ ناقابل شکست اننگز کھیلی،ان کی باری میں 2 چھکے اور4 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے 13 اور شعیب ملک نے ناٹ آؤٹ 14 سکور بنائے۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کرتے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی۔ ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: