منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
31 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر ہیکرز کا حملہ

نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر ہیکرز کا حملہ
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (149 الفاظ)
نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر سائبر حملہ سے صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے حکام کا بتانا ہے کہ 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا، سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا، سائبر حملے میں بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستگی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔بینک ترجمان کا کہنا ہے فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے، پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی متوقع ہے۔