منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اسلام آباد
27 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (151 الفاظ)

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار کیا گیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے اور لانگ مارچ روکنے کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم نے راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ کابینہ ارکان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹا جائے گا ، اجلا س میں کالعدم تنظیم کو جہلم سے آگے نہ آنے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔