پاکستان گرے لسٹ میں برقرار ، ترکی کو کس فہرست میں ڈال دیا گیا؟ فیٹف اجلاس سے بڑی خبر آگئی
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف، فیٹف ) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ ترکی، اردن اور مالی کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیٹف کا تین روز اجلاس پیرس میں ہوا،اجلاس 19 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔اجلاس کے خاتمے پر
انتظامیہ کی جانب سے نئے فیصلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔فیٹف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کرے۔پاکستان نے اب تک 34 میں سے30 شرائط پوری کرلی ہیں،باقی شرائط پر عمل درآمد کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔
فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کو روکنے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔پاکستان کو استغاثہ اور قانون سازی میں مزید بہتری کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ترکی، مالی اور اردن کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں



