اہم خبریں
12 اکتوبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇬🇧 Read in English (انگریزی ترجمہ)
علاقائی تجارت میں نئے دور کا آغاز، پاکستان سے سامان لے جانیوالا پہلا این ایل سی ٹرک براستہ ایران ترکی پہنچ گیا
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (104 الفاظ)
اسلام آباد : علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے اور تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ، پاکستان سے سامان لے جانے والا پہلا این ایل سی ٹرک براستہ ایران ترکی پہنچ گیا۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے این ایل سی ٹرک کے ترکی پہنچنے کی نوید سنائی ، عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ ٹی آئی آر معاہدہ کے تحت این ایل سی ٹرک 28ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جو 5300کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو استنبول پہنچا ، یہ وزارت خارجہ کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغا زہے ۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



