حکومت نے ملک بھر سے کرپٹ اورپلی بارگین کرنیوالے افسران کی تفصیلات طلب کرلیں
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ملک بھر سے کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کی تفصیلات مانگ لی ہیں، جس کے لیے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ بھی لکھا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ کن کن افسران نے قومی احتساب بیورو کو والنٹری ریٹرن کے تحت اثاثہ جات واپس کیے یا پلی بارگین کی ہے؟۔ حکومت کی جانب سے تفصیلات مانگی گئی ہیں کہ جن جن افسران نے والنٹری ریٹرن اور پلی بارگین کی ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
حکومت کی جانب سے رواں سال اگست میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو لیٹر لکھ کر ان افسران کی تفصیلات مانگی گئی تھیں جو تاحال نہ مل سکی ہے، جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک مرتبہ پھر تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جو معلومات مانگی گئی ہے وہ جلد ازجلد بھجوائی جائیں۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں



