منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
پولیس
14 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عاطف نذیر کی پولیس لائنز سیالکوٹ میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز سے تعارفی میٹنگ

مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (184 الفاظ)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عاطف نذیر کی پولیس لائنز سیالکوٹ میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز سے تعارفی میٹنگ

ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عاطف نذیر نے پولیس لائن میں ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل کے ہمراہ ضلع بھر کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ ڈی پی او نے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں۔ جرائم پیشہ افراد کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے انکے گرد گھیرا تنگ کریں۔ کیونکہ آپ کی کوشش سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔ سنگین نوعیت اور دیگر مقدمات کی تفتیش کے عمل کو میرٹ، غیر جانبداری اور شفافیت کے سنہری اصولوں پر یکسو کریں۔ میری طرف سے آپ کو کوئی ڈیمانڈ نہیں ماسوائے اس کے کہ آپ میرٹ کریں۔ 
مزید کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کیونکہ مظلوم کی دادرسی اور جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: