وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر مقبرہ بنانے کا اعلان
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی ہے ڈایزائن بتا دیں‘ مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو
اسلام اباد : وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر مقبرہ بنانے کا اعلان کردیا ، شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی کہ ڈایزائن بتا دیں ، مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا ، اس حوالے سے قدیرخان کی بیٹی ڈاکٹر دینہ سے مقبرے کے ڈیزائن سے متعلق مشاورت کی گئی ہے اور ڈاکٹر قدیر کی بیٹی سے درخواست کی کہ ڈایزائن بتا دیں ، مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں



