اہم خبریں
22 اکتوبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇬🇧 Read in English (انگریزی ترجمہ)
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (124 الفاظ)
لاہور : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعرات کو لاہور کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
نیوز سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر احکامات پر عمل کرتے ہوئے سمن آباد ، شیراکوٹ ، نواں کوٹ ، گلشن راوی ، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی جائے ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کارروائی کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے کی ہے۔
مراسلے میں اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ خدمات بشمول ڈیٹا سروسز وائی فائی اور فکسڈ لائن ڈی ایس ایل ، دوبارہ کھولنے کی مزید درخواست تک معطل رہیں گی۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



