منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
آئی جی پنجاب
11 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

پولیس کو چاہیے ڈاکوؤں کو دوڑائے یہ نہیں کہ تھانوں میں چھپ جائے، ایڈیشنل آئی جی نادِم

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (150 الفاظ)

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے قتل پر اعتراف کیا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی۔

جنہیں ڈاکوؤں سے خطرہ ہے وہ اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دیں، حکومت پنجاب سے درخواست کر کے انہیں اسلحہ لائسنس دلوائیں گے، کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال— فوٹو: فائل


انہوں نے کہا کہ ماہی چوک واقعے میں پولیس کی ناکامی پر ندامت اور سخت افسوس ہے، پولیس کو چاہیے کہ ڈاکوؤں کو دوڑائے یہ نہیں کہ تھانوں میں چھپ کر بیٹھ جائے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ جنہیں ڈاکوؤں سے خطرہ ہے وہ اسلحہ لائسنس کیلئے درخواست دیں، حکومت پنجاب سے درخواست کر کے انہیں اسلحہ لائسنس دلوائیں گے۔

دوسری طرف رحیم یار خان میں اندھڑ گینگ ڈاکوؤں کے حملے میں جاں بحق ہوئے 9 افراد کی نماز جنازہ آج ادا کردی گئی۔