منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
10 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین کہاں پر کی جائے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (148 الفاظ)

 اسلام آباد :ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد آج صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے ، ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ اور تدفین کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔



تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی اور اس حوالے سے اسلام آباد کی انتظامیہ نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی فیصل مسجد میں دو پہر ساڑھے تین بجے کی جائے گی جہاں سیکیورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ مسجد کو کلیئر کیا جارہاہے ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کو آج صبح چھ بجے پھیپھڑوں میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ پائی اور وہ انتقال کر گئے ۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: