منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
20 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

سیالکوٹ میں ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے لاکھوں روپے نکال لیے ہیکرز کی ویڈیو دیکھئے

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (174 الفاظ)

سیالکوٹ میں ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے ، واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی۔

تھانہ مراد پورپولیس کے مطابق بینک انتظامیہ نے بتایا کہ 16اکتوبرکوبینک عملے نے اے ٹی ایم میں 50 لاکھ روپے ڈالے تھے،17اکتوبر اتوار کی چھٹی کے بعد اگلے دن 18 اکتوبر کو جب چیک کیا گیا تو 28 لاکھ روپے کم تھے۔

بینک منیجرکی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ واردات 17 اکتوبر کو دوپہر کو پیش آئی جس میں 3 ملزمان نے انٹرنیٹ کی مدد سے اے ٹی ایم کو پہلے ہیک کیا اور 28 لاکھ روپے نکال لیے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دوملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے ہیں اور ان کا ایک ساتھی باہر موجود رہتا ہے ، ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے بھی کیا۔

تھانہ مراد پورپولیس نے سائبرکرائم سے مدد مانگتے ہوئے رپورٹ ایف آئی اے کو ارسال کردی ہے۔

ویڈیو دیکھیے