منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
26 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

آج بھی کوئی رعایت نہیں برتیں گے اور ۔۔‘‘ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے زور دار اعلان کر دیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (162 الفاظ)

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کو جواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے دوسرے میچ سے قبل دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ پہلے ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پاکستانی فینز بھی چیئرمین پی سی بی کی طرح گرین شرٹس کے ہاتھوں کیویز کی شکست کیلئے پر جوش ہیں۔پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرکے واپس جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا پہلی بارگرین شرٹس سے آمنا سامنا ہوگا، بھارت کو بھیگی بلی بنانے والے شاہین، کیویز کو دبوچنے کو بے قرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا مقابلہ شام 7 بجے شارجہ میں ہوگا۔