منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
تحریک لبیک پاکستان
23 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

لاہور میں کونسی کونسی سڑکیں بند ہیں؟ پولیس کا الرٹ جاری

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (99 الفاظ)

لاہور پولیس نے شہر کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو ٹریفک سے متعلق معلومات کے لیے 15 پر کال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق شہر میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں جن میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اورب جلی گھر جانب اسکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔