منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
13 اکتوبر 2021Mian Ashfaq

ایس ایم او گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کی خاتون کمپیوٹر آپریٹر سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (110 الفاظ)

لاہور: گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ( ایس ایم او) نے مبینہ طور پر خاتون کمپیوٹر آپریٹر سے زیادتی کی کوشش کی ، خاتون کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق متاثرہ خاتون نے درخواست میں کہا کہ ایس ایم او ڈاکٹر شہباز نے گزشتہ روز مجھے کمرے میں بلایا اور نازیبا حرکات شروع کر دیں ، ڈاکٹر کو روکا تو شدید زد و کوب کے بعد کپڑے پھاڑ دیے ،ڈاکٹر شہباز نے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی ۔

تھانہ شاہدرہ پولیس نے لڑکی کی درخواست کے بعدمقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔


متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: