افغانستان
3 نومبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇬🇧 Read in English (انگریزی ترجمہ)
ٹی 20ورلڈ کپ، بھارت آج افغانستان کا مقابلہ کریگا ،شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہو جائیگا
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (273 الفاظ)
ابو ظہبی ( ویب ڈیسک ) ٹی 20ورلڈ کپ میں آج بھارت ابوظہبی کے میدان میں افغانستان سے ٹکرائے گا ، افغانستان کی ٹیم تین میچز کھیل کر دو جیت چکی ہے جبکہ بھارت دو میچز کھیل کر دونوں ہی ہار چکا ہے ۔ آج کے میچ میں اگر افغانستان ٹیم جیت جاتی ہے تو بھارت یقینی طور پر ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔
افغانستان کی ٹیم آج بھارت سے ہار گئی تو بھی سیمی فائنل تک رسائی کیلئے اس کے پاس ایک موقع موجود ہوگا جو7 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کی صورت میں ہو سکتا ہے ۔
بھارت کو سیمی فائنل تک ممکنہ رسائی کیلئے نہ صرف آئندہ تینوں میچز میں فتح درکار ہے بلکہ ان تمام میچز میں اچھے رن ریٹ سے فتح بھی چاہئے ، لیکن تین میچز میں فتح کے باوجود بھی بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر پر ہی رہے گی کیونکہ اسی گروپ میں موجود نیوزی لینڈ دو میچز کھیل چکی ہے جن میں ایک بھارت کے خلاف جبکہ دوسرا پاکستان کے خلاف کھیلا تھا ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان سے ہار گئی تھی ۔
نیوزی لینڈ کے اگلے تین میچز نسبتاً آسان ٹیموں یعنی افغانستان ، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ سے ہیں جہاں میچز کی پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ان تینوں میچز میں آسانی سے فتح مل جائے گی اور بھارت پھر ایونٹ سے آوٹ ہو جائے گا۔
یوں تو دبئی میں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن بھارت کے کسی بھی میچ میں بارش ہوئی تو بھی بھارت ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



