منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
30 نومبر 2021Mian Ashfaq

موٹروے پر خوفناک حادثہ ، 30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دلخراش ویڈیو بھی سامنے آگئی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (88 الفاظ)
لاہور( آن لائن)کالا شاہ کاکو کے قریب دھند کے باعث 30 سے گاڑیاں،ٹرالے اور بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

خوفناک حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔موٹروے ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، موٹروے پر دھند کے باعث متعدد روٹس کو بند کردیا گیا تھا تاہم کالا شاہ کاکو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں حادثے کے بعد کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔