منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
21 نومبر 2021Mian Ashfaq

7 گھنٹے تک زمین پر بیٹھ کر انتظار کرنیوالے مسافروں سے وزیر ریلوے نے معافی مانگ لی

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (137 الفاظ)

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے لاہور اسٹیشن پر 7 گھنٹے تک زمین پر بیٹھ کر ٹرین کا انتظار کرنیوالے مسافروں سے معافی مانگ لی اور ڈی ایس ناصرخلیلی سمیت 3 افسران کو تبدیل کرنے کاحکم دے دیا۔

وزیر ریلوے نے ڈویژنل کمرشل آفیسر انور سادات اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر شاہد رضا کو بھی تبدیل کرنے کا حکم دے دیا،اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ جو مسافروں کی عزت نہیں کرے گا وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے، لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافر 7 گھنٹے سے زمین پر بیٹھ کر ٹرینوں کا انتطار کر رہےتھے، ان بچیوں سے بھی معافی مانگتا ہوں جو ٹرین کے انتظار میں سات گھنٹے سے زمین پر بیٹھی تھیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ مسافروں کو عزت نہ دینے والے افسران کی ریلوے میں کوئی جگہ نہیں۔