اوور سپیڈ حادثہ
16 نومبر 2021Mian Ashfaq
زبان (Language):🇵🇰 اردو میں پڑھیں
شیخوپورہ،سریانوالہ کے قریب سکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی، دو طلبہ جاں بحق.
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
اشتہار بک کروائیں
مطالعہ کا وقت: تقریباً 2 منٹ (197 الفاظ)
شیخو پورہ: شیخو پورہ میں سریانوالہ کے نزدیک سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دو طالبات جاں بحق جبکہ 10 بچے زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول وین طلبہ کو لے کر سکول جا رہی تھی ۔ وین جیسے ہی ریلوے لائنوں پر پہنچی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ مقامی لوگوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
حادثے میں ایک طالبعلم اور ایک طالبہ جاں بحق ہوئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں ریسکیو 1122اور دیگر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والی طالبہ کی لاش اور زخمی ہونے والے طلباء کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طلباء و طالبات کی وین چارچک رسالہ سے شیخوپورہ جارہی تھی کہ خوفناک حآدثے کا شکار ہوگئی۔
- اسپانسرڈ اشتہار / Advertisement -
پسرور اور سیالکوٹ کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
سیالکوٹ اور پنجاب بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
اشتہار بک کروائیں



