منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
قتل
18 نومبر 2021Mian Ashfaq

قصور: شوہر نے غیرت کےنام پر بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (129 الفاظ)
قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں ایک شخص نے غیر ت کے نام پر بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ستوکی گاؤں کے رہائشی یاسین نے اپنی بیوی شمشاد، بیٹی سونیا ، رشتے دار وقاص اورالیاس کو قتل کردیا جب کہ یاسین کی فائرنگ سے قاسم نامی شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہیاسین کی بیوی بیٹی کا رشتہ وقاص سے کرنا چاہتی تھی مگر یاسین اس رشتے کےخلاف تھا، ملزم نے بیوی اور بیٹی کو وقاص سے ملنے سے منع کر رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جب کہ قتل کی ہر پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں ور شواہد اکٹھے کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: