منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اپوزیشن
22 نومبر 2021Mian Ashfaq

اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے، وزیر اعلیٰ پنجاب

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (137 الفاظ)

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دے ۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے، اپوزیشن موجودہ صورتحال میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، پاک دھرتی ہم سے اتحاد و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے،

ہماری پہچان پاکستان کے دم سے ہی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔