منگل، 20 اکتوبر 2026ء9 جمادی الاول، 1448 ہجریھ4 کاتک 2083 بکرمی
پسرور

اپنا پسرور

pasrur.pk
شہرِ پسرور (Pasrur)ضلع سیالکوٹ
23°C صاف•لائیو اپڈیٹس
اہم خبریں
9 نومبر 2021Mian Ashfaq

دو کروڑ غریب گھرانوں کوسستی اشیاء فراہم کرنے کیلئےاحساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا

مطالعہ کا وقت: تقریباً 1 منٹ (139 الفاظ)
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کو سستا راشن فراہم کرنے کیلئے احساس راشن رعایت پورٹل کا اجراء کر دیا گیا،  پورٹل کو رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا۔
چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں، فی گھرانہ کی ایک ہی درخواست جمع ہوگی، درخواست گزار یقینی بنائیں کہ سم گھرانےکے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو، اہل گھرانے کا صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن کے 4 ہفتے میں پیغامات 8171سے بھجوا دئیے جائیں گے،دو کروڑ اہل گھرانوں کےلیے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت ہوگی،کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کےلیے بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔




متعلقہ ٹیگز اور موضوعات: